ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل لاہور نے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 4انسانی اسمگلر گرفتار کرلیے

منگل 16 فروری 2016 13:32

ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل لاہور نے مختلف شہروں سے تعلق ..

لاہور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16فروری۔2016ء) ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل لاہور نے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 4انسانی اسمگلر گرفتار کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گرفتار افراد کا تعلق شیخوپورہ،لاہورا ور اسلام آباد سے ہے۔گرفتار انسانی اسمگلرز میں فرحان ، خوشنود،صفدر اور سرور شامل ہیں، ملزمان کے خلاف پہلے بھی مختلف مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :