پشاور زلمی کا حصہ بننے والے ڈیرن سیمی نے پشتو سیکھنا شروع کر دی

منگل 16 فروری 2016 13:33

پشاور زلمی کا حصہ بننے والے ڈیرن سیمی نے پشتو سیکھنا شروع کر دی

شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کا حصہ بننے والے ڈیرن سیمی نے پشتو سیکھنا شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

ڈیرن سیمی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے شاہد آفریدی کی قیادت میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ یہاں کرکٹ کے علاوہ مجھے پاکستان کے کلچر کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ یہاں تو میں اپنی پشتو بہتر بنا رہا ہوں۔ یہاں کے لوگوں میں گھلنا ملنا بہت ہی اچھا لگ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :