پی سی ایل کی ٹکٹوں کی فروخت کی ذ مہ داری حاصل کرنیوالی کمپنی کاسیمی فائنل ، فائنل کی ٹکٹیں فروخت ہونیکا دعویٰ

منگل 16 فروری 2016 13:33

پی سی ایل کی ٹکٹوں کی فروخت کی ذ مہ داری حاصل کرنیوالی کمپنی کاسیمی ..

شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء ) پاکستان سپر لیگ کی ٹکٹوں کی فروخت کی ذ مہ دار ی حاصل کرنے والی کمپنی کی طرف سے سیمی فائنل اور فائنل کی تمام ٹکٹوں کی فروخت کا دعویٰ سامنے آیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کی ذمہ داری ایک بھارتی کمپنی کو دی گئی ہے اور اس نے پہلے دو میچز میں بھی تمام ٹکٹیں فروخت ہونے کا دعویٰ کیا تھا لیکن حقائق اس کے برعکس تھے ۔کمپنی کی طرف سے سیمی فائنل اور فائنل کے لئے تمام ٹکٹوں کی فروخت کے اعلان سے بھی کرکٹ شائقین مایوسی کا شکار ہیں اور انہوں نے پی سی بی سے حقائق جاننے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :