”آلو کا تذکرہ ایک بار پھر“

جس وزیراعظم کو اشیاء خوردونوش کا علم نہ ہو وہ ملک کیسے چلا سکتا ہے ؟خورشید شاہ کی نوازشریف پر تنقید

منگل 16 فروری 2016 13:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) ” آلو کا تذکرہ ایک بار پھر“ ۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اجلاس کے دوران وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی اور بے روز گاری کے باعث مر رہے ہیں اور ہمارے وزیراعظم کہتے ہیں کہ مارکیٹ میں آلو پانچ روپے فروخت ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جس ملک کے وزیراعظم کو اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا علم نہ ہو وہ غریب لوگوں کے مسائل کیسے سمجھ سکتا ہے ، ایسا وزیراعظم ملک کیسے چلا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت مہنگائی ، بے روزگاری ، لوڈ شیڈنگ جیسے سنجیدہ مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ۔حکومت کو غریبوں کے مسائل کے حل پر توجہ دینی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :