ویسٹ انڈین کرکٹ کا بحران حل ہوگیا

منگل 16 فروری 2016 13:56

ویسٹ انڈین کرکٹ کا بحران حل ہوگیا

بارباڈوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) ویسٹ انڈین کرکٹ کا بحران حل ہوگیا۔ورلڈ ٹونٹی ٹونٹی کیلئے منتخب پندرہ میں سے بارہ کرکٹرز نے بورڈ کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ میگاایونٹ میں فل قوت سے بھرپور ٹیم شرکت کرے گی۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اور کرکٹرز کے درمیان معاوضوں کا تنازعہ طے ہوگیا۔ ورلڈ ٹونٹی ٹونٹی کے لئے منتخب پندرہ میں سے بارہ کرکٹرز نے بورڈ کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔

جس کے بعد بھارت میں شیڈول میگا ایونٹ میں ڈیرن سیمی کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پوری قوت سے شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

آل راونڈر کیرن پولارڈ اور آف اسپنر سنیل نرائن بولنگ ایکشن کلیئر نہ ہونے کی وجہ سے اپنا نام پہلے ہی ورلڈ ٹی ٹونٹی اسکواڈ سے واپس لے چکے ہیں، تاہم ان کی جگہ متبادل پلیئرز کارلوس براتھ ویٹ اورایشلے نورس کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیٹسمین ڈیرن براوو نے بورڈ کوتحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنی پوری توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر دینا چاہتے ہیں۔تاکہ طویل دورانیے کی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کاکھویا ہوا مقام بحال کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں، جبکہ بورڈ کی جانب سے ان کی درخواست کو قبول کرلیا گیا ہے۔ ان کی متبادل کھلاڑی کااعلان ایک دو روز میں کیاجائیگا۔ ۔

متعلقہ عنوان :