پاکستان سپر لیگ ، پشاور زلمی کی ٹیم اہلخانہ کے ہمراہ سیرکیلئے صحرا پہنچ گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 16 فروری 2016 14:24

پاکستان سپر لیگ ، پشاور زلمی کی ٹیم اہلخانہ کے ہمراہ سیرکیلئے صحرا ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کی ٹیم کے کھلاڑی مسلسل میچز کے بعد موقع ملتے ہی تفریح کی غرض سے دبئی کے صحرا پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں کانٹے دا ر مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں پشاور زلمی ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلا م آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں جبکہ آخری سیمی فائنلسٹ کے لیے کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین سخت مقابلہ ہے ۔

(جاری ہے)

لیگ میں گزشتہ 2دن کوئی میچ شیڈول نہیں تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کھلاڑیو ں اور ان کے اہل خانہ کے لیے دبئی کے صحرا کی سیر کا بندوبست کیا جہاں کھلاڑیوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ صحرا میں گاڑیاں دوڑانے کیساتھ ساتھ تکہ پارٹی بھی اڑائی ۔ اس سیرمیں سب کی توجہ کا مرکز اتوار کو احمد شہزاد سے لڑائی کرنے والے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض رہے ۔پشاور زلمی کے کپتان شاہدآفرید ی کا کہنا تھا کہ کھیل کے ساتھ ساتھ تفریح بھی بہت ضروری ہے ، وہ آج وہاب ریاض او ر احمد شہزاد کو سامنے بٹھا کر ان میں دوستی کروانے کی کوشش کریں گے اور انہیں امید ہے کہ دونوں کھلاڑی آج اپنے گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے کو گلے لگا لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :