Live Updates

وزیر اعظم نواز شریف نیب کو دھمکا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب پر تحریک انصاف کا ردعمل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 فروری 2016 14:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف نے بہاولپور میں وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نیب کودھمکا رہے ہیں،۔ ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے چئی رمین نیب کو تنبیہہ ’ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ‘ کے مترادف ہے ۔

وزیر اعظم نواز شریف کی کابینہ بھی قطری ایل این جی کے ٹیرف سے لاعلم ہے ۔

(جاری ہے)

نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف زرداری صاحب کا پیسہ واپس لانے کے اپنے وعدے سے مکر گئے ہیں، وزیر اعظم نواز شریف نے تین برس میں پانچ ہزار ارب روپے قرضہ لے کر ریکارڈ قائم کیا۔ واضح رہے کہ بہاولپور میں ن لیگ کے کارکنوں سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ نیب والے سرکاری افسران کو ڈراتے ہیں اور زبردستی گھروں میں گھس جاتے ہیں۔ نیب کو چاہئیے کہ اپنا کام ذمہ داری دے کرے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے جھوٹے کیسز میں بھی لوگوں کو پکڑا جا رہا ہے چئیر مین نیب کو چاہئیے کہ وہ نوٹس لیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات