فلم ”جگا جاسوس“ کی ریلیز تاخیر کا شکار

منگل 16 فروری 2016 14:29

فلم ”جگا جاسوس“ کی ریلیز تاخیر کا شکار

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء) بالی وڈ کی نئی فلم ”جگا جاسوس“ کی ریلیز تاخیر کا شکار ہو گئی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کترینہ کیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پروڈیوسرز نے انہیں بتایا ہے کہ فلم کی تیاری میں مزید 2ماہ کا وقت درکار ہے اس لئے فلم جون میں ریلیز نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب فلم جولائی کے آخر یا اگست میں ریلیز ہو گی۔

متعلقہ عنوان :