بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال ذاتی مصروفیات کے باعث ایشیا کپ سے دستبردار
ذیشان مہتاب منگل 16 فروری 2016 14:35
ڈھاکہ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کامیاب اوپنر تمیم اقبال ذاتی مصروفیات کی بنا ء پر اپنی قومی ٹیم بنگلہ دیش کے لیے ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی نہیں کھیلیں گے اور انکی جگہ امر القیس کو سکواڈ میں شامل کر لیاگیاہے ۔
(جاری ہے)
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق 26سالہ تمیم اقبال اپنے پہلے بچے کی متوقع پیدائش کے پیش نظر ایشیا کپ کھیلنے کی بجائے اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے تھائی لینڈ جائیں گے ۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر فرقان احمد کا کہنا تھا کہ تمیم اقبال نے بہت پہلے ہی انہیں ایشیا کپ میں عدم دستیابی کے بارے میں آگا ہ کر دیاتھا ، وہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان سپر لیگ میں عمدہ پرفارمنس دے رہے ہیں اس لیے انہیں اس ٹورنامنٹ کے نہ کھیلنے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹونٹی 24فروری سے 6مارچ تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائیگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.