ساؤتھ ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی ،وزیراعظم کا ہاکی کھلاڑیوں ، آفیشلز کیلئے 5،5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

منگل 16 فروری 2016 14:38

ساؤتھ ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی ،وزیراعظم کا ہاکی کھلاڑیوں ، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) ساؤتھ ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی بھارت کیخلاف شاندار کامیابی اور گولڈ میڈل جیتنے پر وزیراعظم نواز شریف نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلئے فی کس 5،5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیف گمیز کے فائنل میچ میں بھارت کو شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پاکستان ہاکی کے لئے وزیر اعظم نے انعام کا اعلان کردیا۔ ترجمان وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سیف گمیز میں حصہ لینے والی ہاکی ٹیم کے علاوہ آفیشلز کو بھی پانچ پانچ لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب کھلاڑیوں نے انعام کے اعلان پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :