وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم درانی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 16 فروری 2016 14:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم درانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں کہیں بھی سیاسی جماعتوں کو تلخی پیدا نہیں کرنا چاہئے‘ بھارت ہمیشہ دوغلا پن کا مظاہرہ کرتا ہے اور دشمنی کا پیغام دیتا ہے‘ حکومت خوشحال پاکستان کی جانب گامزن ہے اور حکومت کی کارکردگی بہتر ہے‘ آرمی چیف کی توسیع کے معاملہ کو میڈیا نے بہت اچھالا انہوں نے توسیع لینے سے انکار کیا تھا‘ پشاور کے حالات ناگفتہ بہ ہیں‘ کراچی کی طرح یہاں کے لوگ بھی مطالبہ کررہے ہیں حالات بہتر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں‘ سندھ میں کرائے کے مکانات پر ٹیکس لگانا عوام دشمنی کے مترادف ہے۔

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اکرم درانی نے کہا کہ آزاد کشمیر سمیت مک بھر میں کہیں بھی سیاسی جماعتوں کو تلخی پیدا نہیں کرنا چاہئے اور نہ ہی ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے چاہئیں احتجاج سب کا حق ہے لیکن بڑے لوگوں کا یہ معیار نہیں کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ الجھیں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کو دوستی کا پیغام دیتا ہے لیکن بھارت دوغلا پن کا مظاہرہ کرتا ہے اور دشمنی کا پیغام دیتا ہے بھارت کیس وچ منفی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی بہتر ہے دہشت گردی کم ہورہی ہے وزیراعظم بیرون ممالک دورے کرکے ملک کی معیشت بہتر کرنے کے لئے بڑے بڑے معاہدے کررہے ہیں حکومت خوشحال پاکستان کی جانب گامزن ہے آرمی چیف کی توسیع کے معاملہ کو میڈیا نے بہت اچھالا آرمی چیف نے توسیع لینے سے انکار کیا تھا کراچی میں کرائے کے مکانات پر ٹیکس لگانا منفی سوچ ہے اور عوام دشمنی کے مترادف ہے داؤں کی قیمت پر کڑی نظر رکھنی چاہئے حکومت اور ریگولیٹری اتھارٹی دواؤں کی قیمتوں کو کنٹرول کرے پشاور کے حالات ناگفتہ بہ ہیں لوگ مطالبہ کررہے ہیں کہ کراچی کی طرح یہاں پر بھی حالات بہتر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ (ن غ/ و خ)

متعلقہ عنوان :