معاشی ترقی کیلئے شفافیت مقابلے کے رجحان اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں وزیر اعظم نواز شریف
منگل 16 فروری 2016 14:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ معاشی ترقی کیلئے شفافیت مقابلے کے رجحان اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں پاکستان میں میرٹ کی بنیاد پر کاروبار دوست ماحول کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں جبکہ میکننری کے گلوبل ایم ڈی ڈومینک بارٹن نے پاکستان کے معاشی ایجنڈے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ، چین اقتصادی راہداری منصوبہ معاشی ترقی کیلئے نہایت اہم ہے جس سے پاکستان میں معاشی ترقی کا تالا کھلے گا اورپاکستان کی معاشی ترقی کا نیادور شروع ہوگا۔
منگل کو یہاں وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف سے میکنزی کے گلوبل ایم ڈی ڈومینک بارٹن نے ملاقات کی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دور ان وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نوازشریف نے کہاکہ معاشی ترقی کیلئے شفافیت، مقابلے کے رجحان اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں،حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا اور پاکستان میں سرمایہ کاردوست ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہاکہ توانائی میں خودانحصاری اوربنیادی ڈھانچے کی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں خود انحصاری کے حصول پر خصوصی تودے رہے ہیں وزیراعظم نے پاکستان میں میرٹ کی بنیاد پر کاروبار دوست ماحول کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعاد ہ کیا اس موقع پر میکنزی کے گلوبل ایم ڈی ڈومینک بارٹن نے پاکستان کے معاشی ایجنڈے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ، چین اقتصادی راہداری منصوبہ معاشی ترقی کیلئے نہایت اہم ہے جس سے پاکستان میں معاشی ترقی کا تالا کھلے گا اورپاکستان کی معاشی ترقی کا نیادور شروع ہوگا۔ دو سال کے دوران پاکستان میں معاشی پالیسیوں کی بدولت حیران کن تبدیلی آئی ہم حکومت پاکستان کی پالیسی اصلاحات میں تعاون اور ٹرانس میشن لائنز میں لائن لاسز میں کمی کیلئے حکومت کی مدد کو تیار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.