پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے سینیٹر نہال ہاشمی
منگل 16 فروری 2016 14:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے ، بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کر مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل حل کرکے ایک ارب لوگوں کی بہتری کی جانب توجہ دے، کوٹلی آزادکشمیر میں تصادم کے بعد ہلاکت کے واقعہ میں آزادکشمیر حکومت کی نااہلی ثابت ہوئی ہے، حکومت آزادکشمیر کو ایسے حالات میں پارٹی بننے کے بجائے فائربریگیڈکاکام کرنا چاہیے تھا۔
ایک انٹرویو میں سینٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کوٹلی آزاد کشمیر کے واقعہ میں آزاد کشمیر حکومت کی نااہلی ثابت ہوئی ہے حکومت ایک چھوٹے واقع کو سنبھال نہیں سکی۔ تمام سیاسی پارٹیوں کو مثبت کردار اداکرناچاہیے، وزیر اعظم آزادکشمیر کو بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات کریں ۔(جاری ہے)
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ہٹ دھرمی چھوڑکر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی جانب توجہ دینی چاہیے اور ایک ارب لوگوں کی بہتری کے بارے میں سوچنا چاہیے ، مذاکرات کے حوالے سے بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے ، آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسے حالات میں فائر بریگیڈکا کام کرنا چاہیے ، حکومت نے آنسو گیس اور پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے ہلاکت ہوئی ، آزاد حکومت نے جلتی پر تیل ڈالا
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.