رانا ثنا اللہ کے لشکر جھنگوی سمیت کالعدم تنظیموں سے تعلقات ہیں۔فیاض چوہان نے رانا ثنا اللہ پر سنگین الزامات عائد کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 فروری 2016 15:23

رانا ثنا اللہ کے لشکر جھنگوی سمیت کالعدم تنظیموں سے تعلقات ہیں۔فیاض ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء) : فیاض چوہان نے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ پر سنگین الزامات عائد کر دئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں فیاض چوہان نے بات کرتے ہوئے کہا ملک اسحاق جو لشکر جھنگوی کا سر براہ تھا، اس کے ساتھ رانا ثنا اللہ کے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی اور دیگر کالعدم تنظیموں سے بھی تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ میں اس بات کا ثبوت دینے کو تیار ہوں کہ ن لیگ نے ملک اسحاق اور اس کے رشتہ داروں کو ن لیگ کے پلیٹ فارم سے ٹکٹ دئے ۔ فیاض چوہان نے مزید الزام عائد کیا کہ پنجاب حکومت نے رانا ثنا اللہ کی نگرانی میں ملک اسحاق اور اس کے اہل خانہ کی معاشی مدد بھی کی ۔ فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت رانا ثنا اللہ کو سب سے پہلے گرفتار کیا جانا چاہئیے تھا اس کے بعد ایک ایک کر کے سب آئیں گے جن میں رانا مشہورا ور وزیر اعظم نواز شریف بھی شامل ہیں۔