کیریئر میں جس باؤلر سے زیادہ ڈ ر لگا وہ وسیم اکرم تھے:ویوین رچرڈز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 16 فروری 2016 15:55

کیریئر میں جس باؤلر سے زیادہ ڈ ر لگا وہ وسیم اکرم تھے:ویوین رچرڈز

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16فروری- 2016ء) ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز ویوین رچرڈز نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر میں جس باؤلر سے سب سے زیادہ ڈ ر لگا وہ سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم تھے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں 63سالہ لیجنڈری کرکٹر کا کہنا تھا کہ اپنے کیریئر کے آخری سالوں میں وہ ہوبارٹ کے مقام پر پاکستان کیخلاف ایک ون ڈے میچ کھیل رہے تھے جہاں انہوں نے وسیم اکرم کی گیندوں کا سامنا کیا ۔ان موقع پر ویوین رچرڈز نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی ریٹائر ہوگئے تھے کیوں وسیم اکرم ان دنوں بڑی خطرناک باؤلنگ کروا رہا تھا ۔