ایک تالی سے کنٹرول ہونے والے سمارٹ کُرسیاں متعارف
سمیرا فقیرحسین منگل 16 فروری 2016 16:15
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء): سائنس نے انسان کی سہولیات کے لیے متعدد ایجادات کی ہیں کبھی آٹو میٹک گاڑیاں تو کبھی سمارٹ فون۔ لیکن اب جاپان کی ایک کمپنی نے سمارٹ کُرسیاں بھی متعارف کروا دی ہیں۔ کسی بھی دفتر یا ہال میں اگر کُرسیاں بکھری ہوں تو وہ آنے والے مہمانوں کو اچھا تاثر نہیں دیتیں ، ایک بڑے کانفرنس ہال یا آفس میں کُرسیوں کو ان کے ٹھکانوں پر رکھتے رکھتے بہت وقت لگ جاتا ہے ، انسانوں کی اسی مشکل کے پیشٍ نظر جاپان ہی کی ایک کمپنی نے سمارٹ کُرسیاں متعارف کروائی ہیں جو کہ ایک تالی پر ہی اپنی مطلوبہ جگہ کی جانب بڑھ کر ٹھہر جاتی ہیں، ان کی خاصیت یہ ہے کہ انہیں وائی فائی کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
متعارف کروائی گئی ان کُرسیوں کو ان کی خصوصیت کی بنا پر ”انٹیلی جنٹ پارکنگ چئیر“ کا نام دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
جو محض ایک تالی پر ہی بغیر کسی انسانی مداخلت کے ڈیسک کے نیچے خود بخود ہی پارک ہو جاتی ہیں۔ اوکامورا کی جانب سے تیار کی گئی ان کُرسیوں میں چار کیمرے اور ایک ڈیٹیکٹر بھی نصب کیا گیا ہے جنہیں وائی فائی کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔
وائی فائی کے ذریعے کنٹرول کرتے ہوئے کُرسی کے پہیوں کو مطلوبہ مقام پر پہنچا دیا جاتا ہے۔ لیکن ایک مایوس کُن بات یہ ہے کہ یہ کُرسیاں برائے فروخت نہیں ہیں بلکہ ان کو Nissan کمپنی کی نئی پارکنگ ٹیکنالوجی کے ایڈورٹائزنگ ٹول کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ ان کُرسیوں کے مارکیٹ میں آنے تک ہمیں خود ہی اپنی کُرسیوں کو سلیقے سے ڈیسک کے نیچے رکھنا ہو گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.