اسلام آباد ہائی کورٹ کاعافیہ صدیقی کی رہائی اور اہل خانہ سے ملاقات کر انے سے متعلق درخواست پر وزیر اعظم ہاؤس کو نوٹس

منگل 16 فروری 2016 16:47

اسلام آباد ہائی کورٹ کاعافیہ صدیقی کی رہائی اور اہل خانہ سے ملاقات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور اہل خانہ سے ملاقات کرانے سے متعلق درخواست پر وزیراعظم ہاؤس سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے فوزیہ صدیقی کی امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور اہل خانہ سے ملاقات کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم امریکی صدر سے ملاقات کرکے عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اقدامات کریں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکا میں اہل خانہ سے ملاقات کروائی جائے اور صحت کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔عدالت نے درخواست پر وزیراعظم ہاؤس وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا

متعلقہ عنوان :