شاہد آفریدی کی کینسر کے مریض بچوں سے ملاقات ، تحائف بھی بانٹے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 16 فروری 2016 17:10

شاہد آفریدی کی کینسر کے مریض بچوں سے ملاقات ، تحائف بھی بانٹے

ابو ظہبی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16فروری- 2016ء)پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے کرکٹ کے میدانوں میں مداحوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کے ساتھ ساتھ گراؤنڈ سے باہر بھی کچھ ننھے شائقین سے ملاقات کرکے ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ابوظہبی میں توام ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کینسر کے مریض بچوں سے ملاقات کی اور ان میں تحفے بھی بانٹے ۔موذی مرض سے لڑنے والے بچے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور انہوں نے آفریدی کے ساتھ تصویریں بھی کھنچوائیں ۔