اسلام آباد : بجلی چوری کرنے پر بغیر وارنٹ فوری گرفتاری ہو گی۔ وزارت پانی و بجلی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 فروری 2016 17:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء) : وزارت پانی و بجلی نے بجلی چوروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کو بغیر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گرفتار کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بجلی چوری کے قوانین میں ترمیم کے بعد بجلی چوروں کے لیے سزاؤں میں سختی کر دی گئی ہے۔ بجلی چوری کے نتیجے میں صارف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سمیت سات سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے جبکہ بچلی چوری کرنے والے افراد پرایک کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ بجلی کے بل کی عدم ادائیگی کی صورت میں جائیداد کی قرقی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :