بھارتی کرکٹ شائقین بھی پاکستان سپر لیگ کے دیوانے نکلے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 فروری 2016 17:47

بھارتی کرکٹ شائقین بھی پاکستان سپر لیگ کے دیوانے نکلے

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء) : کرکٹ کا میدان ہو یا سیاست کا، پاکستان کو بھارت کی جانب سے روایتی ہٹ دھرمی اور تنقید کا ہمیشہ ہی سامنا کرنا پڑا ہے۔ لیکن دوسری ہی جانب بھارتی عوام پاکستان سپر لیگ کو بھی بڑے شوق سے دیکھ رہی ہے۔ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے لیے محض پاکستانی ہی نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ شائقین بھی دیوانے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی کرکٹ ٹرانسمیشن میں پاکستانی صحافی وسیم بادامی نے اس بات سے پردہ اُٹھاتے ہوئے بتایا کہ یوٹیوب پر پاکستان سپر لیگ کی لائیو ٹرانسمیشن کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ بھارت میں دیکھا جا رہا ہے۔ وسیم بادامی نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین جو آن لائن میچ دیکھ رہے ہیں ان میں 34 فیصد تعداد بھارت کی ہے ، بھارت سے پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لیے 34 فیصد افراد آن لائن آتے ہیں۔