اسلام آباد ہائیکورٹ نے ادویات کی زائد قیمتیں وصول کرنے پر ایم ڈی آر جی فارماسوٹیکل کی درخواست ضمانت خارج کردی،گرفتاری کا حکم

منگل 16 فروری 2016 17:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ادویات کی زائد قیمتوں کی وصولی کے الزام میں ملوث منجینگ ڈائریکٹر آر جی فارماسوٹیکل کمپنی میاں خالد محمود ودیگر کی ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے جنہیں نیب نے کمرہ عدالت نے اپنی حراست میں لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی قومی احتساب بیورو کی جانب سے ایڈووکیٹ مظفر خان عباسی جبکہ ملزم میاں خالد محمود اپنے دوسرے ساتھی ملزم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے سردار مظفر خان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے دو ہزار بارہ میں ڈرگ پرائس ڈیپارٹمنٹ سے ملی بھگت کرکے انجکشن کی قیمتوں میں اضافہ کیا اس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ غریبوں کا خون چوسنے کی اجازت نہیں دے سکتے عدالت نے کرپشن میں ملوث دیگر ملزمان کو پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا بعد ازاں عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت منسوخ کرکے گرفتاری کا حکم جاری کیا

متعلقہ عنوان :