وفاقی حکومت نے ایل این جی کے حوالے سے اوگرا کی متعین کردہ قیمت کو نظر انداز کر دیا

منگل 16 فروری 2016 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) وفاقی حکومت نے ایل این جی کی زیادہ قیمتوں کو ترجیح دیتے ہوئے آئیل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی متعین کردہ قیمت کو نظر انداز کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس صورت حال نے بعض لوگوں میں تنازعہ کھڑا کیا ہے جو اوگرا ریگولیٹر کو بائی پاس کرنے پر مرکز کو مورد الزام ٹھہرا رہا ہے ۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عوامی سماعت اور سٹیک ہولڈرز سے ان پٹ لینے کے بعد اوگرا نے 8.6 فی ملین برٹش تھرمل یونٹ کی قیمت متعین کی تھی تاہم حکومت نے سوئی سدرن گیس پائپ لائن کو 12 ڈالرز برٹش تھرمل یونٹ تک چارج کرنے کی اجازت دے دی ہے دیگر سیکٹرز میں وفاقی حکومت نے سی این جی سٹیشن کے لئے بھی زیادہ قیمتوں کا فیصلہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :