Live Updates

وزیر اعظم کی چیئرمین نیب کو کی جانیوالی تنبیہ ” الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے “ کے مترادف ہے،تحریک انصاف

منگل 16 فروری 2016 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے تمام اخلاقی تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے نیب کو دھمکا رہے ہیں وزیر اعظم کی چیئرمین نیب کو کی جانے والی تنبیہ ” الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے “ کے مترادف ہے نواز شریف کہتے ہیں کہ کبھی جھوٹ نہیں بولا مگر مشرف سے لی گئی ڈیل سے انکار کرتے ہیں انہوں نے جان بچانے کے لئے جھوٹ کا سہارا لیا اور جدہ کے سرور پیلس میں پناہ لی ،ترجمان نعیم الحق نے منگل کے روز اپنے رد عمل میں کہا کہ وزیر اعظم کی کابینہ کے افراد تک قطر سے خریدی جانے والی ایل این جی کے ٹیرف سے بھی لاعلم ہیں وزیر اعظم نواز شریف سابق صدر آصف علی زرداری صاحب کا پیٹ پھاڑ کر قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے اپنے وعدے سے بھی مکر گئے ۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعظم نے تین سال میں 5000 ارب روپے کا قرض لے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔ 1999 میں ہر پاکستانی چند ہزار جبکہ آج سوا لاکھ روپے کا مقروض ہے اور چین کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری کو وفاقی حکومت اپنے رویئے سے متنازعہ بنا ہری ہے پی ٹی آئی کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف جنوبی پنجاب کے لوگوں کو سڑکوں اور ریلوں کی بجائے تعلیم اور صحت فراہم کریں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات