اقتصادی راہداری کے ثمرات سے گوادر کے عوام کو محروم کیا جارہاہے، گوادر میں پانی اوربجلی کا بحران شدت اختیار کرچکاہے، گزشتہ دور حکومت میں کھارے پانی کو میٹھا کرنے کیلیلگایا گیا پلانٹ بند ہوچکاہے،عوام کو پینے کے صاف پانی کا مسئلہ درپیش ہے،حکومت مشرف دور کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگارہی ہے
بی این پی (مینگل )کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی سید عیسیٰ نوری کی میڈیا سے گفتگو
منگل 16 فروری 2016 18:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی) مینگل گروپ کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی سید عیسیٰ نوری نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ثمرات سے گوادر کے عوام کو محروم کیا جارہاہے، گوادر میں پانی اوربجلی کا بحران شدت اختیار کرچکاہے،پچھلے دورحکومت میں بنایا جانیوالا کھارے پانی کو میٹھا کرنے کا پلانٹ بند ہوچکاہے،عوام کو پینے کے صاف پانی کا مسئلہ درپیش ہے،حکومت مشرف دور کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگارہی ہے ۔
وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکررہے تھے۔ سید عیسٰی نوری نے کہا کہ ساوڑڈیم80فیصد کام ہوچکاہے مگر20فیصدکام اراضی اورمکانات کی قیمتوں کی دائیگی نہ ہونے کی وجہ سے رک گیا ہے،اگر ڈیم بن جاتاہے تو گوادر میں پانی کا90فیصد مسئلہ حل ہوچکاہوتا،4سال گزرنے کے باوجود کام مکمل نہیں ہوسکا،وفاقی اورصوبائی حکومتیں خودمزے کرکے بلوچستان کے عوام کے ساتھ زیادتیاں کررہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.