حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا،سرمایہ کار دوست ماحول کے لئے پرعزم ہے،وزیر اعظم

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 16 فروری 2016 19:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 فروری۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ،پاکستان میں میرٹ کی بنیاد پر سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں ۔وزیراعظم نواز شریف نے ان خیالات کا اظہار میکنزی کے گلوبل ایم ڈی ڈومینک بارٹن سے ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ توانائی میں خود انحصاری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

معاشی ترقی کے لیے شفافیت ، مقابلے کے رجحان اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ میکنزی کے گلوبل مینجنگ ڈائریکٹر کی پاکستان کے معاشی ایجنڈے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ معاشی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے ،راہداری منصوبے سے پاکستان کی معاشی ترقی کا نیادور شروع ہوگا۔ڈومینک بارٹن نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائنز کے لائن لا سز میں کمی کے حوالے سے معاونت کے لیے تیارہیں۔