شاہد آفریدی نے وہاب ریاض اور احمد شہزاد کے درمیان صلح کروا دی

muhammad ali محمد علی منگل 16 فروری 2016 19:12

شاہد آفریدی نے وہاب ریاض اور احمد شہزاد کے درمیان صلح کروا دی
شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء) پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے وہاب ریاض اور احمد شہزاد کے درمیان صلح کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کے وہاب ریاض اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احمد شہزاد ایک دوسرے سے الجھ پڑے تھے۔ اس حوالے سے اب نجی سپورٹس چینل پی ٹی وی سپورٹس کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان صلح کروا کے معاملے کو ختم کروا دیا ہے۔