اسلام آباد ہائی کورٹ نے عافیہ صدیقی سے متعلق کیس میں وزیر اعظم ہاؤس ،وزارت داخلہ اور خارجہ کو نوٹس جاری کر دیئے، جسٹس نورالحق قریشی کی درخواست گذا ر کے وکیل کو دلائل اگلے ہفتے تک مکمل کرنے کی ہدایت
منگل 16 فروری 2016 19:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکہ میں قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق قریشی نے کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی توڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل ساجد قریشی نے موقف اختیار کیا کہ یہ تین سال پرانا کیس ہے جسے تا حال نمٹایا نہیں گیا۔
درخواست میں تین اپیلیں کی گئی ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ سے رابطہ کروایا جائے۔انکی صحت سے متعلق انکے اہل خانہ کو آگاہ کیا جائے اور وزیراعظم امریکی صدر سے گفت و شنید کر کے انکی رہائی کے لیے اقدامات کریں. سماعت کے دوران عافیہ صدیقی کی بہن فوذیہ صدیقی نے موقف اختیار کیا کہ دو سال سے فون کر رہے ہیں لیکن عافیہ صدیقی سے بات نہیں کروائی جا رہی پہلے میری بہن کو قید کیا گیا اب ہمیں ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے سماعت کے دوران جسٹس نورالحق قریشی نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ حساس نوعیت کا کیس ہے اگلے ہفتے تک وکیل دلائل مکمل کریں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.