پاکستان سپر لیگ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنیکا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 16 فروری 2016 20:42

پاکستان سپر لیگ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے ،ان کی ٹیم آج کا میچ جیت کر فتح کے ساتھ اگلے راؤنڈ میں جانا چاہتی ہے ۔ لاہور قلندرز کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ انہیں آج کے میچ کی اہمیت کا اندازہ ہے ۔لاہور نے عدنان رسول کی جگہ نوید یاسین کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ کوئٹہ کی ٹیم پلے آف کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم آج کا میچ ہارنے کی صورت میں ایونٹ سے باہر ہوسکتی ہے ۔