کارکن کرپشن کے خلاف ایک بڑی جدوجہد کے لیے تیار ہو جائیں ،میاں محمد اسلم

ایمنسٹی سکیم اقتدار میں بیٹھے ہوئے سرمایہ داروں او ر وڈیروں کی کرپشن کو تحفظ دینے کے لیے لائی گئی ہے،وفود سے گفتگو

منگل 16 فروری 2016 20:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ،پاکستان میں حکو مت اورمختلف ادروں کی سطح پر روزانہ دس سے بارہ ارب روپے کی کر پشن ہو رہی ہے جبکہ بیرون ملک بنکوں میں لو ٹا گیاتقریباپانچ سو ارب ڈالرز مو جو دہیں ۔

جماعت اسلامی اس لو ٹ مار اور کر پشن کے خلاف مار چ سے ملک گیر تحریک کا آغاز کر رہی ہے ،کارکن کرپشن کے خلاف ایک بڑی جدوجہد کے لیے تیار ہو جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پبلک سیکرٹر یٹ میں ملاقات کے لیے آنے والے وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا عوام کرپشن کا خاتمہ اور اجتماعی عدل کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ حکمرانوں نے لو ٹ مار کے مال کو قانونی تحفظ دینے کے لیے ایمنسٹی اسکیم کا اجرا کر دیا ہے یہ ایمنسٹی اسکیم صرف اقتدار میں بیٹھے ہوئے جاگیرداروں ، سرمایہ داروں او ر وڈیروں کی کرپشن کو تحفظ دینے کے لیے لائی گئی ہے ،اس سے ملک اور قوم کو کو ئی فا ئدہ نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا حکو مت سے مطالبہ کیا کہ وہملک کی معیشت کو ٹھیک کر نے کے لیے قومی وسائل کو لوٹنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کریں نہ کے آئے روز نت نئے ٹیکسوں سے غریبوں کی زندگیوں کو اجیرن کر یں۔

متعلقہ عنوان :