خواتین کا پریس کلب کے سامنے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 16 فروری 2016 20:51

خواتین کا پریس کلب کے سامنے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سمبڑیال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔16فروری۔2016ء) 4ماہ سے متواتر 24گھنٹے کی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین کا پریس کلب کے سامنے کتبے اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ ،سینہ کوبی سمیت سوئی گیس حکام اور حکومتی نمائندوں کے خلاف نعرہ بازی ،سوئی گیس بندش ختم نہ کرنے پر آج سے روڈ بلاک کرکے احتجاج کی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے مختلف علاقوں بالخصوص محلہ نواب پورہ میں تقریباً4ماہ سے متواتر 24گھنٹے کی گھروں میں سوئی گیس کی بندش پر خواتین نے پریس کلب کے سامنے سوئی گیس کے حکام سمیت حکومتی نمائندوں کے خلاف شدید احتجاج کیا، خواتین نے ہاتھوں میں سوئی گیس کے حکام کے خلاف احتجاجی تحریروں پر مبنی کتنے اٹھا رکھے تھے ۔

خواتین شمائلہ بی بی، کوثر، ناہید ،حناء ،رانی، مریم، خفصہ، فاطمہ بی بی ،آپا سکینہ، ماسی صغراں سمیت کثیر تعداد میں دیگر خواتین نے اس موقع پر کہا کہ گھروں میں سوئی گیس کی بندش پر خانہ داری سمیت دیگر گھریلوامور میں انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور 4ماہ سے مسلسل گیس کی متواتر بندش نے نفسیاتی مریض بنا کر رکھ دیا ہے جبکہ سوئی گیس حکام اور حکومتی نمائندوں کو بارہا آگاہی کے باوجود بھی سوئی گیس کی بندش کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

سوئی گیس کی ظالمانہ بندش فی الفور ختم نہ کرنے پر احتجاجی خواتین نے آج سے روڈ بلاک کرنے کی دھمکی دے دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :