میاں صاحب نیب کے ساتھ ساتھ آپ کی ایف آئی لوگوں کو تنگ کر رہی ہے‘18 ویں ترمیم کے خلاف مسلسل کام ہو رہا ہے:آصف علی زرداری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 16 فروری 2016 21:15

میاں صاحب نیب کے ساتھ ساتھ آپ کی ایف آئی لوگوں کو تنگ کر رہی ہے‘18 ویں ..

دوبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16فروری۔2016ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم نواز شریف کے نیب کے حوالے سے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا میاں صاحب نیب کے ساتھ ساتھ آپ کی ایف آئی بھی تو یہی کام کر رہی ہے آپ کا اپنا وزیر کہہ چکا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے چوری یا کرپشن نہیں کی لیکن پھر بھی اس کو مہینوں سے تنگ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا 18 ویں ترمیم کے خلاف مسلسل کام ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :