کراچی ساﺅتھ ڈسٹرکٹ میں اینٹی کرپشن پولیس نے ٹریفک پولیس کے چار افسران کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 16 فروری 2016 21:15

کراچی ساﺅتھ ڈسٹرکٹ میں اینٹی کرپشن پولیس نے ٹریفک پولیس کے چار افسران ..

کراچی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16فروری۔2016ء) کراچی کے ساﺅتھ ڈسٹرکٹ میں اینٹی کرپشن پولیس نے ٹریفک پولیس کے خلاف ڈمی لوڈر گاڑی کے ذریعے ڈرامائی آپریشن کے دوران چار پولیس افسران کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق قریشی کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے سڑکوں پر چیکنگ کے بہانے لوٹ مار پر ڈرامائی کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن افسران ایک ڈمی لوڈر گاڑی لے کر گشت کرتے رہے اور معمول کی طرح عام شہریوں کا روپ دھارے ہوئے افسران نے بلا وجہ روکنے اور خرچہ پانی وصول کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی گرفتاریاں کیں۔پہلی کارروائی کے دوران صدر میں ریگل چوک سے اے ایس آئی حنیف کو سو روپے رشوت لیتے ہوئے دھرلیا۔ ایمپریس مارکیٹ سے سب انسپکٹر حسن کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ کلفٹن سے سب انسپکٹر اشرف اور بوٹ بیسن سے ہیڈ کانسٹیبل عاطف کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر طارق قریشی کے مطابق ان کی جانب سے یہ کارروائی براہ راست عام اور غریب شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے کی جارہی ہے جو جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :