ارجنٹائن فٹبال لیگ ، میچ ریفری کو ریڈ کارڈ دکھانے پر گولی مار کر قتل کردیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 16 فروری 2016 21:24

ارجنٹائن فٹبال لیگ ، میچ ریفری کو ریڈ کارڈ دکھانے پر گولی مار کر قتل ..

کیمپو ڈی لا برائبیرا(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16فروری- 2016ء) ارجنٹائن میں مقامی فٹبال لیگ کے ایک میچ ریفری کو ریڈ کارڈ دکھانے پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن کے صوبے کورڈوبا کے دارلحکومت کیمپو ڈی لا برائبیرا میں 14فروری کو کھیلے گئے میچ میں 48سالہ ریفری سیزر فلوریس نے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کیا جس کے فوری بعد مذکورہ کھلاڑی بھاگتا ہوا میدان میں آیا اور ریفری پر تین گولیاں چلائیں جو اسے سر ،گردن اور سینے میں لگیں جس سے اس کی فوری طور پر موت واقع ہوگئی ۔

مقامی پولیس کے مطابق حملہ آور تاحال فرار ہے جس کی تلاش کے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔ مذکرہ حملہ آور نے ایک اور کھلاڑی 25سالہ والٹر زراتے کو بھی سینے میں گولی ماری جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

ارجنٹائن فٹبال لیگ ، میچ ریفری کو ریڈ کارڈ دکھانے پر گولی مار کر قتل ..