پاکستان پوسٹ نے مالی سال 2014-15ء کے دوران سیونگ اکاؤنٹس اور سیونگ سرٹیفکیٹس کی مد میں 187,083.62 ملین روپے جمع کئے ،حکام پاکستان پوسٹ

منگل 16 فروری 2016 21:47

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء) پاکستان پوسٹ نے مالی سال 2014-15ء کے دوران سیونگ اکاؤنٹس اور سیونگ سرٹیفکیٹس کی مد میں 187,083.62 ملین روپے جمع کئے ہیں۔ محکمہ پوسٹ نے سیونگ اکاؤنٹس کے ذریعے 157,699.11 ملین روپے جبکہ سیونگ سرٹیفکیٹس کی مد میں 29,384.51 ملین روپے اکٹھے کئے ہیں۔ پاکستان پوسٹ کے حکام نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

16 فروری۔

(جاری ہے)

2016ء“ کو بتایا کہ پاکستان پوسٹ سیونگ بینک ایکٹ 1873ء کے تحت وزارت خزانہ کو کمیشن پر سیونگ بینک سروسز فراہم کر رہا ہے۔ ملک بھر میں عارضی اکاؤنٹس، خصوصی بچت اکاؤنٹس، ڈیفنس سروسز اکاؤنٹس، سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹس سمیت سیونگ اکاؤنٹس کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ملک بھر میں پاکستان پوسٹ کے 12 ہزار ڈاکخانوں کے ذریعے لوگوں کو قابل اعتماد بینکنگ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :