نیب نے لیک وسٹا ریذیڈنشیا راولپنڈی اسکینڈل کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل
منگل 16 فروری 2016 22:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے لیک وسٹا ریذیڈنشیا موضع عبداﷲ راولپنڈی ہاؤسنگ اسکینڈل کے دو ملزموں ملک محمد اعظم ولد محمد خان اور خالد شاہ ولد نزاکت شاہ کو گرفتار کرلیا اور انہیں احتساب عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کے لئے ان کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ۔ ملزم ملک محمد اعظم کو موضع عبداﷲ راولپنڈی میں لیک وسٹا ریذیڈنشیا کے نام پر جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ذریعے لوگوں کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔
وہ مذکورہ سوسائٹی میں لوگوں کو مکمل تعمیر شدہ گھر فراہم کرنے کے وعدے پر بھاری رقوم بٹورنے کے بعد بھاگ گیا۔ نیب راولپنڈی کو اب تک لیک وسٹا ریذیڈنشیا ہاؤسنگ اسکیم موضع عبداﷲ اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں عوام سے لوٹ مار پر ملزم ملک محمد اعظم اور دیگر کے خلاف 53 شکایات موصول ہو چکی ہیں۔(جاری ہے)
ملزم نے لوگوں کو دھوکہ دہی سے راغب کیا اور کہا کہ یہ ہاؤسنگ اسکیم چار ہزار کینال پر مشتمل ہے اور سوئمنگ پول، جمنازیم، پارک، کمیونٹی سینٹر اور مسجد سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے اشتہار میں دعویٰ کیا کہ ہاؤسنگ اسکیم کا 25 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکا ہے اور تین سال میں باقی کام مکمل کرلیا جائے گا جبکہ ہاؤسنگ اسکیم میں بجلی اور پانی موجود ہے تاہم حقائق اس کے برعکس ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.