پاکستان سپر لیگ ، لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف جیت کیلئے 202رنز کا ہدف

منگل 16 فروری 2016 22:34

پاکستان سپر لیگ ، لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف جیت کیلئے ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے 18ویں میچ میں لاہورقلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے202 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری میچ میں لاہور قلندرز نے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر بلے بازی شروع کی تو کرس گیل بالآخر جوبن پر نظر آئے اور لاہور کو 10اوور ز میں 108رنز کا آغاز فراہم کیا ، گیل 34گیندوں پر 60رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

اظہر نے عمر اکمل کے ہمراہ دوسری وکٹ کے لیے 34رنز جوڑے ، اظہر علی اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کی تیسری نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 61رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد عمر اکمل نے کوئٹہ کے باؤلرز پر چڑھائی کرتے ہوئے لاہورکا سکور مقررہ 20اوورز کے اختتام پر 201رنز تک پہنچا دیا ۔ عمر اکمل 55جبکہ ڈوین براوو 20رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ کوئٹہ کی جانب سے ذوافقار بابر اور ایلیٹ نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔