آئندہ چند ماہ میں روسی صدر ولادی میر پوٹن کے دورہ پاکستان کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 16 فروری 2016 22:37

آئندہ چند ماہ میں روسی صدر ولادی میر پوٹن کے دورہ پاکستان کا امکان
ماسکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء) آئندہ چند ماہ میں روسی صدر ولادی میر پوٹن کے دورہ پاکستان کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے روسی صدر ولادی میر پوٹن آئندہ کچھ ماہ میں پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

روسی صدر ایل این جی گیس پائپ لائن منصوبے کے افتتاح کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ روسی صدر کو گزشتہ برس وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان 2 ارب ڈالر کی لاگت کا ایل این جی گیس پائپ لائن منصوبہ 2019 میں مکمل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :