برطانوی پولیس نے الطاف حسین کو پاسپورٹ واپس کر دیا ہے، پاسپورٹ ملنے اور پر عائد سفری پابندیوں کے خاتمے پر دنیا بھر میں متحدہ کے کارکنوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی ہے، نائن زیر ومیں جشن منایا گیا، ترجمان ایم کیوایم

منگل 16 فروری 2016 23:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16فروری۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے قائد قائد الطاف حسین کو برطانوی پولیس کی جانب سے پاسپورٹ واپس کر دیا گیا واضح رہے کہ لندن میں جاری منی لانڈرنگ کیس کے الزامات کی تفتیش کے سلسلے میں ان کا پاسپورٹ پولیس نے جمع کر لیا تھا تاہم دو فروری کو الطاف حسین پر پولیس ضمانت کی پابندیاں ختم کئے جانے کے بعد منگل کو میٹرو پولیٹن پولیس کی جانب سے لطاف حسین کا پاسپورٹ واپس کر دیا گیا ہے اور ان پر عائد سفری پابندیوں کو بھی ختم کردیا گیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق قائد تحریک الطاف حسین کو انکا پاسپورٹ ملنے اور ان پر عائد سفری پابندیوں کے خاتمے کی خبر سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں موجود ایم کیوایم کے کارکنوں،ہمدروں اور الطاف حسین کے تمام عقید ت مندوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی ہے اور ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکڑیٹریٹ لندن اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا اور انہوں نے اس خبر پر اپنی خوشی اور مسرت کااظہار کیا ۔

(جاری ہے)

حق پرست عوام، اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان ،ڈاکٹرز، اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے فیکس ، ای میل، ٹیلی فو ن ،، ٹوئیٹر ، اور دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پیغامات بھیجے۔موصول ہونیو الے پیغامات میں کارکنان اور عوام نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاسپورٹ واپس ملنے پر آج ایک با رپھر قائد تحریک الطاف حسین کی سچائی دنیا پر ثابت ہوگئی ہے ، عوام نے قائد تحریک الطاف کی دارزی عمر ،صحت و سلامتی اور تحریکی کامیابی کے لئے دعائیں کیں۔ ترجمان کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو برطانوی پولیس کی جانب سے پاسپورٹ واپس ملنے کی خوشی میں منگل کی شب ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پرجشن منایا گیا۔