ہم احتساب پریقین رکھتے ہیں،وزیراعظم نوازشریف پراحتساب کاایک کڑادورپہلے بھی گزرچکاہے،وزیراعظم نے نیب کو اخباری تراشوں پر کاروائی سے روکا ہے، وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 16 فروری 2016 23:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16فروری۔2016ء) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ ہم احتساب پریقین رکھتے ہیں،وزیراعظم نوازشریف پراحتساب کاایک کڑادورپہلے بھی گزرچکاہے،وزیراعظم نے نیب کو اخباری تراشوں پر کاروائی سے روکا ہے۔وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی نے کہا کہ وزیراعظم نے نیب کی سرکاری افسران پردباوڈالنے اوراخباری تراشوں پرکارروائیاں نہ کرنے کی بات کی ہے،نیب اخباری تراشوں پرلوگوں کوگرفتارکرتاہے اورافسران دباو کے باعث فیصلے بھی نہیں کرپاتے ،جس کے باعث بڑے بڑے کام رک جاتے ہیں اورکروڑوں کانقصان ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم احتساب پریقین رکھتے ہیں نوازشریف پراحتساب کاایک کڑادورپہلے بھی گزرچکاہے۔