انوکھا شاپنگ مال۔ 5منزلہ مال میں شاپنگ کریں اور جھولے کھاتے ہوئے نیچے آجائیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 فروری 2016 01:36

انوکھا شاپنگ مال۔ 5منزلہ مال میں شاپنگ کریں اور جھولے کھاتے ہوئے نیچے ..

شنگھائی، چین میں ایک5منزلہ شاپنگ مال میں سٹین لیس سٹیل کی سلائیڈ لگائی گئی ہیں۔ یہ سلائیڈ شاپنگ کرنے والوں کو صرف 16 سیکنڈ میں زمین پر پہنچا دیں گی۔
یہ سلائیڈ شنگھائی کے پرنٹمپس شاپنگ مال میں نصب کی گئی ہے۔ ان سلائیڈز کو عوام کے لیے چند ہفتوں بعد کھولا جائے گا تاہم یہ ابھی سے انٹرنیٹ پر کافی بحث ومباحثہ کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

چینی مائیکروبلاگنگ سائٹ ویبو پر صارفین حفاظتی حوالوں سے اس سلائیڈ پر سوالات اٹھا رہےہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ 66 فٹ اونچی اس سلائیڈ سے تیزی کے ساتھ اترتے ہوئے لوگوں کو کسی نقصان کا اندیشہ تو نہیں ہوگا۔ شاپنگ مال کے منیجر کا کہنا ہے کہ ان سلائیڈز کو چیک کیا جا چکا ہے، پھر بھی ان سلائیڈز کے ذریعے ایک وقت میں ایک شخص کو ہی اترنے کی اجازت ہوگی۔انتظامیہ نے ان سلائیڈز کو ڈریگن کی شکل میں بنایا ہے۔