شیخوپورہ کی شرقپور روڈ پر انسداد دہشت گردی پولیس کی کاروائی، 7 دہشت گرد ہلاک

muhammad ali محمد علی بدھ 17 فروری 2016 02:00

شیخوپورہ کی شرقپور روڈ پر انسداد دہشت گردی پولیس کی کاروائی، 7 دہشت ..
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری۔2016ء) شیخوپورہ کی شرقپور روڈ پر انسداد دہشت گردی پولیس کی کاروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاعات کے موصول ہونے پر شیخوپورہ کی شرقپور روڈ پر کاروائی کی گئی۔ کاروائی کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ 5 دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک شدہ دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی سے ہے۔

متعلقہ عنوان :