سعودی عرب نے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف فضائی کارروائیوں‌کا آغاز کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 فروری 2016 11:32

سعودی عرب نے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف فضائی کارروائیوں‌کا آغاز ..

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2016ء) : سعودی عرب نے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف فضائی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کُک کا کہنا ہے کہ سعودی طیاروں نے گذشتہ ہفتے امریکی اتحاد کے تحت داعش کے خلاف فضائی کارروائی میں حصہ لیا تاہم انہوں نے سعودی طیاروں کے کام اور کارروائی کے لحاظ سے وضاحت نہیں کی۔ پینٹا گون کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب گذشتہ چند دنوں سے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کارروائیوں کے لیے پُرعزم دکھائی دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب نے اس تنظیم کے خلاف کارروائیوں کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

دوسری جانب ترکی نے اتحادی ممالک پر زور دیا ہے کہ شام میں فعال انتہا پسند گروہ داعش کے خلاف زمینی کارروائی شروع کر دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر ایک اعلیٰ ترک اہلکار نے کہا کہ پانچ سالہ شامی خانہ جنگی کے خاتمے کا واحد حل زمینی کارروائی ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک حکومت شام میں زمینی کارروائی چاہتی ہے اور اسی مقصد کے لیے وہ اتحادی ممالک کو رضا مند کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ داعش نے سعودی عرب کو حملہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی بھی دے ڈالی ہے، ایک بیان میں داعش نے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنی حدود میں رہے، ورنہ اسے سخت ترین مزاحمت کا سامنا کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :