کرکٹ پریشر کا گیم ہے ، دباؤ برداشت کرنیوالا ہی یہاں کامیاب ہوتا ہے:بسم اللہ خان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 فروری 2016 11:36

کرکٹ پریشر کا گیم ہے ، دباؤ برداشت کرنیوالا ہی یہاں کامیاب ہوتا ہے:بسم ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کیخلاف ایونٹ میں اپنے پہلے مقابلے میں شاندار نصف سنچری سکور کرنے والے بسم اللہ خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ پریشر کی گیم ہے اور یہاں دباؤ برداشت کرنے والا کھلاڑی ہی کامیاب ہوتاہے ۔

(جاری ہے)

لاہور قلندر کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار پانے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بسم اللہ خان نے رمیز راجہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کو چ معین خان اور کپتان سرفرازاحمد نے ان پر اعتماد کیا اور انہیں خوشی ہے کہ اللہ کی مہربانی سے انہوں نے پرفارمنس دیکر اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا ۔

بسم اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یہ کرکٹ کوئٹہ کی کرکٹ سے آسان لگ رہی ہے ، یہ سارا کھیل پریشر کا ہوتا ہے اور پریشر کو برداشت کرنے والا ہی اس میں کامیاب ہوسکتاہے۔ ایک سوال کے جواب میں بسم اللہ خان کا کہنا تھا کہ وہ انڈر 19کھیلنے کے بعد سیدھا فرسٹ کلاس کرکٹ میں آئے تھے جس کے بعد انہوں نے یو بی ایل میں شمولیت اختیار کی اور اب واپڈا کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :