عامر خان نئی سپورٹس ڈرامہ فلم دنگل میں مہادیپ سنگھ بھگت کا کردار ادا کریں گے

بدھ 17 فروری 2016 11:43

عامر خان نئی سپورٹس ڈرامہ فلم دنگل میں مہادیپ سنگھ بھگت کا کردار ادا ..

ممبئی ۔ 17 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 فروری۔2016ء) اداکار عامر خان نئی سپورٹس ڈرامہ فلم دنگل میں مہادیپ سنگھ بھگت کا کردار ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کی نئی سپورٹس ڈرامہ فلم کی کہانی مہادیر اور گیتا بھگت دو بہنوں کے گرد گھومتی ہے جنہوں نے 2010ء میں دولت مشترکہ کی کھیلوں میں بھارت کی پہلی ریسلرز کی حثیت سے حصہ لیا۔ انہوں نے 55 کلوگرام کیٹگری میں سونے اور51 کلو گرام کی گیٹگری میں چاندی کے تمغے حاصل کیے تھے۔فلم کی کہانی نتیش تیواڑی نے لکھی ہے اور پروڈکشن عامر خان کی ہے۔ نئی سپورٹس ڈرامہ فلم دنگل رواں سال 23 دسمبر کو بھارتی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :