جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی جمعے کو کھیلا جائیگا

بدھ 17 فروری 2016 11:49

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی جمعے کو کھیلا جائیگا

کیپ ٹاؤن ۔ 17 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 فروری۔2016ء) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کیپ ٹاؤن پر کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے پروٹیز کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی جبکہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا جبکہ پروٹیز نے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزمیں انگلینڈ کو 3-2 سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 19 فروری کو کیپ ٹاؤن اور دوسرا 21 فروری کو جوہانسبرگ کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :