ایرن فنچ جولائی میں سرے کاؤنٹی کو دستیاب ہونگے

بدھ 17 فروری 2016 11:50

ایرن فنچ جولائی میں سرے کاؤنٹی کو دستیاب ہونگے

لندن ۔ 17 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 فروری۔2016ء) انگلش کاؤنٹی سرے نے ایرن فنچ کی خدمات حاصل کر لیں، وہ کمار سنگاکارا کی عدم موجودگی میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ ایرن فنچ اس سے قبل یارکشائر کی جانب سے کھیل چکے ہیں اور توقع ہے کہ وہ جولائی میں ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

سرے کاؤنٹی نے سیزن 2016 کیلئے کمار سنگاکارا سے معاہدہ کیا ہے مگر رواں سال جولائی میں وہ کیربیئن پریمیئر لیگ کا حصہ ہوں گے اس لئے کاؤنٹی نے ان کی عدم موجودگی میں ایرن فنچ سے معاہدہ کیا ہے۔

ایرن فنچ کا کہنا ہے کہ یہ میرے لئے تمام فارمیٹ کی کرکٹ میں کارکردگی دکھانے کا بہترین موقع ہے، سرے ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور میری کوشش ہوگی کہ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔