راک بینڈ ”ایگل آف ڈیتھ میٹل “کی دہشتگرد حملوں کے بعد پیرس میں پہلی پرفارمنس

بدھ 17 فروری 2016 12:23

راک بینڈ ”ایگل آف ڈیتھ میٹل “کی دہشتگرد حملوں کے بعد پیرس میں پہلی ..

لاس اینجلس۔ 17 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 فروری۔2016ء) ہالی وڈ راک بینڈ ایگل آف ڈیتھ میٹل نے فرانس میں ہونے والے حملوں کے بعد پہلی بار پیرس میں پرفارم کیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا یہ راک بینڈ گذشتہ سال 13 نومبر کو پیرس کے بٹاکلان تھیئٹر میں پرفارم کر رہا تھا کہ جب چار شدت پسندوں نے وہاں حملہ کر دیا۔

شدت پسندوں کے اس حملے کے نتیجے میں وہاں 89 افراد ہلاک ہوگئے تھے، ان حملوں کے بعد سے بٹاکلان تھیئٹر بند ہے۔ ایگل آف ڈیتھ میٹل بینڈ نے اولمپیا تھیئٹر میں پرفارم کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بینڈ کے نمایاں رکن جیسی ہیوز نے کہا کہ ان کے بینڈ کو یہاں بہت سراہا گیا ہے۔انھوں نے کہ یہاں ہمیں بہت پسند کیا گیا ہے اور بہت پیار دیا گیا ہے یہ زبردست ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ ایسا کچھ بھی دوبارہ ہوتا دیکھوں، میں چاہتا ہوں کے ہر کسی کے پاس زندہ رہنے کا بہترین موقع ہونا چاہیے، میں نے لوگوں کو مرتا دیکھا جو شاید زندہ رہ سکتے تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں پیرس میں ہونے والے شدت پسندوں کے حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد ’یو 2 ‘ سمیت کئی راک بینڈز نے سوگ میں اپنی پرفارمنسز منسوخ کر دی تھیں۔