رنبیر اور کتریناکے درمیان تعلق کا خاتمہ، سلمان خان کی پیشنگوئی سچ ثابت ہو گئی

بدھ 17 فروری 2016 12:33

رنبیر اور کتریناکے درمیان تعلق کا خاتمہ، سلمان خان کی پیشنگوئی سچ ثابت ..

ممبئی ۔ 17 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 فروری۔2016ء) بالی اداکار سلمان خان کی رنبیر کپور اور کترینا کیف کے درمیان تعلق ختم ہو جانے کی پیشنگوئی سچ ثابت ہو گئی۔

(جاری ہے)

بالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی اداکار سلمان خان کی رنبیر کپور اور کترینا کیف کو سال 2009میں متنبع کیا تھا کہ اداکار رنبیر کپور سے قربتیں نہ بڑھائیں وہ ان کا ایک دن دل توڑ کر چلے جائیں گے، رواں سال رنبیر کپور اور کترینا کیف کے بریک اپ کے بعد سلمان کی پیشنگوئی سچ ثابت ہو گئی ہے،کترینا اب سلمان کی زندگی کا دوبارہ سے حصہ بننے کیلئے کے لئے کوششیں کر رہی ہیں،یہ وقت بتائے گا کہ ان کی کوششیں رنگ لاتی ہیں کہ نہیں؟کترینا کی حال میں فلم فتور ریلیز ہوئی ہے جس پر مداحوں کا اچھا رسپانس رہا۔

متعلقہ عنوان :