بختاور بھٹو زرداری کا بہن کے ہمراہ ڈب سمیش، سوشل میڈیا پر مقبول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 فروری 2016 12:37

بختاور بھٹو زرداری کا بہن کے ہمراہ ڈب سمیش، سوشل میڈیا پر مقبول

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2016ء) : سوشل میڈیا پر نوجوان نسل خاصی ایکٹو دکھائی دیتی ہے۔ سوشل میڈیا پر جہاں نوجوان نسل اپنے روزمرہ کی اپ ڈیٹ اپ لوڈ کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہے وہیں سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیوز کو بھی زیادہ ست زیادہ شئیر کیا جاتا ہے یہی نہیں سیاستدانوں اور دیگر مشہور شخصیات کی جانب سے بھی سوشل میڈیا کو بھر پور استعمال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری بھی سوشل میڈیا پر خاصی ایکٹو نظر آتی ہیں، کبھی بلاول کے ساتھ سیلفی تو کبھی اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ۔ حال ہی میں بختیاور بھٹو زرداری کا سوشل میڈیا پر ایک ڈب سمیش اپ لوڈ کیا گیا ہے جس میں وہ اپنی بہن آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ موجود ہیں۔ بختیاور بھٹو زرداری کا یہ دلچسپ ڈب سمیش آپ بھی دیکھیں: