امیتابھ بچن بالی ووڈ کے انجن ہیں جو ہر وقت چلتا رہتا ہے، دھرمیندر

بدھ 17 فروری 2016 12:54

امیتابھ بچن بالی ووڈ کے انجن ہیں جو ہر وقت چلتا رہتا ہے، دھرمیندر

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء)بالی ووڈ کے لیجند اداکار دھرمیندر کا کہنا ہے کہ سپر اسٹار امیتابھ بچن بالی ووڈ کے انجن ہیں جو ہر وقت چلتا رہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی ٹی وی کو اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے سینئراداکار دھرمیندر کا کہنا تھا کہانہیں امیتابھ بچن بالکل اپنے بھائی کی طرح عزیز ہیں اور ان کی تمنا ہے کہ امیتابھ بچن ہمیشہ اسی طرح ہر روز کچھ نئے سے نیا کر کے انہیں حیران کرتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ریتک روشن کا پرستار ہوں۔مجھے اس کی شخصیت نے بہت متاثر کیا ہے ،وہ بہت اچھا ڈانسر بھی ہے ،ایسا لگتا ہے جیسے اس کے جسم میں ہڈیاں ہی نہیں ہیں